ثقافت

بولتے پتھر، دیامر کے ضلعی ہیڈکوارٹر چلاس میں زمانہ قبل از مسیح میں چٹانوں پر بنائے گئے نقوش ونگار کی تصویری نمائش کا انعقاد

چلاس۔(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سیاحت دیامرکی جانب سے چلاس کے مقامی ہو ٹل میں بو لتے پتھروں کی پہلی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا سیکریڑی داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے فیتہ کاٹ کا نمائش کا افتتاح کیا ۔نمائش میں قبل از مسیح ادوار میں چلاس تھلپن کے مقام پر چٹانوں پر کندہ نقش و نگار کو تصویری شکل دی گئی ہے تاکہ قدیم تہذیب پر تحقیق کرنے والے ملکی و عالمی محققین ان سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔نمائش مقامی ہو ٹل میں اپریل سے اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت دیامر صفی اللہ نے بتایا کہ قبل ازمسیح کے تین مختلف ادوار کی تاریخ ہے ۔جس میں انسانی زندگی کی ابتدائی تاریخ ہنٹگ اینڈ گیتھرنگ سوسائیٹی، بدھ مت کی تاریخ، اور خشکی زبان میں لکھی گئی تحریریں ہیں جو ایک منفرد تاریخ ہے انہوں نے کہا کہ دیامر کے تین مختلف علاقوں میں 33ہزار سے زائد اسطرح کے سٹوپاز اور تحریریں موجود ہے جو کہ دریائے سندہ کے دونوں اطراف ہیں جو مستقبل میں دیامر بھاشہ ڈیم کی زد میں آئینگے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ سیاحت دیامر نے ؛ بولتے پتھر؛کے نام سے ایک نمائش کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا ہے تاکہ آنے والے مہینوں میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک منفرد ثقافت دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ ملکی اور عالمی سطح کے سیاح اور محقیقن کے لئے دیامر کے قدیم تہذیب ریسرچ کے لئے انتہائی سودمند ثابت ہو سکے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ احسان اللہ بھٹہ نے نمائش کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے محکمہ سیاحت کی تعریف کی اور محکمہ سیاحت کو ہدایات دی کہ وہ مختلف سکولوں کے طلبہ کا نمائش میں خصوصی وزٹ کرائیں تاکہ طلبہ کوبھی قدیم تہذیب کے حوالے سے معلومات حاصل ہو سکیں۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button