سیاست

کونسل انتخابات خوش اسلوبی سے کروانے پر پارٹی لیڈران مبارکبادی کے مستحق ہیں، جی ایم راہی اور شریف بلتستان کا مشترکہ بیان

سکردو( نامہ نگار) مسلم لیگ یوتھ ونگ کویت کے سینئر رہنماء جی ایم راہی بلتستانی اور شریف حدیثوی بلتستانی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کونسل الیکشن نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرانے پر پارٹی کے قائدین خراج تحسین کے مستحق ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے نظریاتی کارکنوں کو گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن میں منتخب کرایا اور صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ دینے کا قانون پاس کر کے ہارس ٹریڈنگ پر قابو پایا اور سیاست کو کاروبار بنانے سے روکا جس کا مخالف پارٹیاں بھی تعریف کر رہے ہیں جو کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے کونسل کے الیکشن کو صاف اور شفاف طریقے سے انجام پانے پر گلگت بلتستان حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے نو منتخب ارکان کونسل وزیر اخلاق حسین ، اشرف صدا ، سلطان علی خان ، اور دیگر کو مبار ک باد دی ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنے تمام تر توانائی صرف کریں گے اور گلگت بلتستان ترقی کیا راہ پر گامزن ہوں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button