متفرق

چراگاہ میں واقع تعمیرات کی مسماری کے خلاف چھومیک سکردو کی خواتین، بچے، مرد سڑکوں پر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

سکردو ( رضاقصیر ) چھومیک کی چراگاہ میں واقع تعمیرات مسمار کر کے زمینیں خالصہ سرکار قراردینے پر سینکڑوں لوگوں نے ایم پی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے انہوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے مظاہرین نے کہا کہ منظم سازش کے تحت ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے اور وہاں واقع تعمیرات مسمار کی جارہی ہیں ہم اپنی زمینوں کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے اور کسی کو زمین ہتھیانے نہیں دیں گے انتظامیہ زمینوں پر قبضہ کر کے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم انتظامیہ کو باور کرنا چاہتے ہیں کہ اپنا رویہ ترک کریں ورنہ معاملہ سنگین ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ جس جگہ تعمیرات مسمار کی کئی ہیں وہ سالہا سا ل سے ہمارے قبضے میں ہے ادھر پی ٹی آئی کے چیف آر گنائزر راجہ جلا ل حسین مقپون نے کہاہے کہ انتظامیہ چھومک میں زمین کے مسئلے کو حل کریں ورنہ معاملہ طول پکڑے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button