متفرق

حفیظ سرکار کی زیادتیوں کے خلاف گلگت بلتستان کے صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جمیل احمد، سعدیہ دانش

گلگت (پ،ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیر نائب صدر جمیل احمد ،سیکرٹری اطلا عات سعدیہ دانش و دیگر رہنماوں نے نیوز پیپر سو سائٹی گلگت بلتستان کے صدر ایمان شاہ اور اس کی کابینہ سے ملاقات میں کہا کہ حفیظ سر کارکی جانب سے صحافت دشمن پالیسیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیکٹیٹر کی پیداوار کو جمہوریت سے کوئی غرض نہیں ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے حفیظ سر کار اس وقت ریاست کے چوتھے ستون کے ساتھ جو زیادتیاں کر رہے ہیں اس پر ہم گلگت بلتستان کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ان کے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے اند ر دو دفعہ اخبارات کو بند کر دیا گیا یہ ان کی حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے گلگت بلتستان کے اخبارت میں ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہونا شروع ہی ہوا تھا تو انہوں نے اخباری صنعت پر اور اس سے جڑئے ہوئے ہزاروں لوگوں کا معاشی قتل کیا ہے ۔جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ہمارئے دور قتدار میں گلگت بلتستان کے اخبارات نے حفیظ الرحمن کی بھرپور کوریج کرنے کے باوجود ہم نے کبھی اخبارات کے بلز نہیں روکا اور اس کے باوجود ہم نے گلگت بلتستان میں جہاں ایک طرف صحافت کو پروان چڑوانے کے حوالے سے اقدامات کئے تو دوسری طرف گلگت بلتستان میں لوکل اخبارات کے اشعاعت کے ساتھ ساتھ اس صنعت سے جڑئے ہوئے ہزاروں افراد کی روزگار کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات بھی کئے جس کا تدارک گلگت بلتستان کی صحافتی صنعت خود کر رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button