کھیل

مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کرنوجوانوں کو غلط راستوں پر جانے سے روکا جاسکتا ہے، عمران ندیم شگری کا ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب

شگر(عابد شگری) ممبر قانون اسمبلی گلگت بلتستان عمران ندیم نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔اور ہمیں ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کی شعار اپنا لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیالی میں کرکٹ میچ کے اختتام پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم شگری نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔بہت سے نوجوان لڑکے بے کار اور برے صحبت کی وجہ سے غلط راستوں پر چل دئے ہیں مثبت سرگرمیوں اور کھیل کو فروغ دیکر نوجوان غلط راستوں سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور مثبت سرگرمیوں کیساتھ نوجوان اپنے تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ اس ملک کو آپ نوجوانوں سے خصوصی توقعات وابستہ ہیں ۔لہذا اس ملک کی خدمت اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے کھیل کود کیساتھ تعلیم کوبھی خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے نیالی کے مقام پر کرکٹ سٹیڈیم کو آئندہ سال تک بہتر بنانے اور کرکٹ کیساتھ دیگر کھیلوں کیلئے کارآمد بنانے کا بھی اعلان کیا۔

برالدو فرینڈز کلب تسر نے فرینڈز کلب چھورکاہ کو ہرا کر آل شگر سپرنگ بلاسم کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔کنگز الیون نیالی شگر کے زیر اہتمام دریائے شگر کے کنارے پرفضاء مقام نیالی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری آٹھ روزہ آل شگر سپرنگ بلاسم کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگئے۔ٹورنامنٹ میں شگر بھر سے مجموعی طور پر 24ٹیموں نے حصہ لیا۔جس میں شگر سنٹر،چھورکاہ،گلاب پور، الچوڑی، داسو، برالدو اورتسر کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل فراینڈز کلب چھورکاہ اور برالدو فرینڈز کلب تسر کی درمیان کھیلا گیا۔ٹاس جیت BFCکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ چودہ اورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو نو رن بنائے۔اس کے جواب میں فرینڈزکلب چھورکاہ مقررہ اورز تک صرف 83رن بناسکی۔ان کے سات کھلاڑی بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔اس طرح برالدو فرینڈز کلب 36رنز سے یہ میچ جیت گیا۔برالدو فرینڈز کے عقیل کو مین آف دی میچ اور سید طاہر کو مین آف دی سیریز قراردیا جبکہ عمران خان اور علی بھٹو کو بہتر آرگنائزر کی ٹرافی دی گئی اور محمد خان جی ون اسکولی کے کپتان محمد خان بروکو کو بہترین کپتان کی ٹرافی دی گئی۔آخرمیں مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے میچ ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button