تعلیم

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز امیر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر تعینات کردیا گیا

چلاس(مجیب الرحمان)ڈسٹرکٹ انسپکٹر سکولز امیر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر تعینات کر دیا گیا۔امیر خان کو بہتر کارکردگی اور دیامر میں تعلیمی اداروں میں نئی روح پھونکنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈی ڈی ای کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔امیر خان نے مختصر عرصے میں تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دئے ہیں۔ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لانے سمیت سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عوامی حلقوں نے امیر خان کو ڈی ڈی ای ایجوکیشن تعینات کرنے پر نیک خواہشات کا ظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ امیرخان اپنی صلاحیتوں اور تجربات سے دیامر کو جدید تعلیمی خطوط پر استوار کریں گے اور دیامر کو تعلیمی میدان میں ملک کے دیگر شہروں کے برابر لائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button