تعلیم

بلتستان میں مزید دو انٹر کالجز کی ضرورت ہے، ناشاد

سکردو ( رضاقصیر) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فد ا محمد ناشاد نے کہاہے کہ بلتستان میں مزید دو انٹر کالجز کی ضرورت ہے اور بوائز ڈگری کالج سکردو کو اپ گریڈ کر کے پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا جانا چاہئے تاکہ یہاں طلباء کو درپیش مشکلات دور کی جاسکے بوائز ڈگری کالج سکردو میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل کی چھ نشستوں میں سے 4نشستیں بلتستان کے حصے میں آگئی ہیں یہ کیا کسی بڑی نعمت سے کم ہے ؟ جو لوگ کونسل میں پہنچے ہیں وہ بڑے قابل اور متحرک ہیں یہ لوگ عوام کے مسائل ایوان بالا میں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور کسی صورت میں علاقے کے مسائل کے حل سے پیچھے نہیں رہیں گے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کی منظوری دی جاچکی ہے انشااللہ جلد اس اہم منصوبے پر کام شروع ہو گا پھر تعلیم کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہاکہ چھومک پل کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئیں مگر یہ تمام غلط فہمیاں اب دور ہو گئی ہیں بہت جلد اس پل پر بھی کام شروع ہو گا ۔
سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان نے کہاہے کہ طلبہ اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز کریں اور کبھی بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں سیاست میں حصہ لینے والے طلباء کا میاب نہیں ہو تے بوائز ڈگری ی کالج سکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک طلبہ تعلیم کے میدان میں آگے نہیں بڑھیں گے ہماری قوم ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتی انہوں نے کہاکہ ہم ڈگری کالج سکردو کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے اور عوام کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے رکن کونسل اشرف صدا نے کہا کہ ہم تعلیم کی ترقی کیلئے بڑے منصوبے شروع کریں گے اور کونسل میں علاقے کے تعلیمی مسائل اجاگر کریں گے اور وفاق پر مسائل کے حل کیلئے دباؤ ڈالیں گے ہم بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ کر کام کریں گے ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن اشفاق احمد خان نے کہاکہ معاشرتی ناہمواریوں کو درست کرنے کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا امید ہے کہ ڈگر ی کالج کی انتظامیہ کالج کے نتائج اور کار کر دگی بہتر بنانے پر توجہ دے گی اور آئندہ ہمارے آنے تک انتظامیہ 90فیصد سے زیادہ رزلٹ دے گی ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسیٰ رضا نے کہاکہ طلباء سیاست سے دور رہیں ورنہ وہ ناکام ہو ں گے پرنسپل محمد حسین نے کہاکہ ڈگری کالج سکردو کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں ان کے حل کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button