عوامی مسائل

دیامر پریس کلب میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد، حاجی وکیل مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

چلاس(پ ر)دیامر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر دیامر پریس کلب مجیب الرحمان کے منعقد ہوا ۔جس میں دیامر پریس کلب کے عہدیداران و ارکین اور لکھاریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اور کہا گیا کہ مرحوم محمد وکیل کی رحلت سے گلگت بلتستان کی عوام ایک ایماندار مخلص اور فرض شناس عوامی راہنماء سے محروم ہوگئی ہے۔انکی جداہی سے کبھی نہ پر ہونے والا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔مرحوم حاجی محمد وکیل نے ہمیشہ میڈیا کے ساتھ بھی تعاون اور ہمدردی کا سلسلہ جاری و ساری رکھا تھا۔انکے احسانات اور کردار کو کبھی نہیں بھول پائینگے۔اجلاس میں مرحوم حاجی محمد وکیل کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button