معیشت

ہنزہ میں بجلی اور میونسپلٹی کا نظام درست کیا جائے، کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کا سینیٹرز سے مطالبہ

ہنزہ(اسلم شاہ اور رحیم امان سے)بجلی کے بحران خاتمہ اور میونسپلٹی کا نظام ہنزہ میں بحال کیا جائے کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے صدر کا سینٹرز کے وفد سے درخواست میں مطالبہ۔

بجلی کا شدید بحران اور میونسپلٹی نظام کا نہ ہونے کے باعث صفائی کا حکومتی نظام سرے سے ہی موجود نہیں جس کے باعث ہنزہ کا قدرتی حسن ماند پڑ رہا ہے اور سیاحوں کے لیے مسائل درپیش ہیں کریم آبادبزنس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحمید کا سینٹرز کے وفد سے درخواست میں مطالبہ۔

ہنزہ سینیٹرز کے وفدکا ہنزہ کے دورہ کے دوران ہنزہ کے کاروباری برادری نے ہنزہ کے مسائل کے حل کے لیے سینٹرتاج حیدر کے سربراہی میں ہنزہ کا دورہ کرنے والے وفد کے سامنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کئے اس دوران ہنزہ کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحمید نے ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہنزہ کو بجلی کو شدید بحران ہے جس کے باعث یہاں کے کاروباری برداری کو شدید نقصان کا سامنا ہے اور سرے سے میونسپلٹی کا نظام نہ ہونے باعث ہنزہ میں کچرہ اُٹھانے کے نظام میں مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث ہنزہ کا قدرتی حسن آہستہ آہستہ ماند پڑ رہاہے مسلے کے حل کے لیے سینیٹرز اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button