تعلیم

والدین اور اساتذہ کی مشترکہ کوششوں کے بغیر بہتر تعلیم نہیں دی جاسکتی، مجید خان ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان

کھرمنگ ( سرور حسین سکندر سے) بوائز ہائی سکول کھرمنگ اور مہدی آباد میں ایک روزہ پی ٹی اے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے میں موجود تمام اول مدرسین اور سکول کے پی ٹی اے چیئرمین حضرات نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ناظم تعلیمات بلتستان مجید خان ، ڈی ڈی ای کھرمنگ محمد نذیر شگری ، الیاس بھٹو ڈپٹی ڈی او، غلام محمد حامدی ڈی آئی ایس اور ڈی ڈی او مہدی آباد حمایت حسین نے سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے والدین کی شمولیت کی اہمیت پر سیر بحث کی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن ریجن جناب مجید خان نے  کھرمنگ کے منتخب نمائندہ وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرٹ کی بحالی کیلئے محکمہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور محکمہ تعلیم پر کسی قسم کا سیاسی دباوٗ نہیں جسکی وجہ سے ضلع کھرمنگ اب تک بلتستان کے تمام اضلاع میں سب سے بہتر جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پر مدرس کا فرض سی کہ وہ مکمل پیشہ ورانہ تیاری کے ساتھ کلاس میں جایا کریں اور مکمل قومی جذبے سے سرشار ہو کر نونہالوں کی خدمت کریں جبکہ پی ٹی اے کا مقصد کمیونٹی کی شرکت داری ہے والدین اساتذہ سے بھر پور تعاون کریں ہیڈ ماسٹرز اپنے صاحبان اپنے اساتذہ سے رزلٹ ٹارگیٹ لیں اور اسکی حصول کے لئے نگرانی کریں اور ہر استاد کا رزلٹ دفتر میں آویزاں کریں۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ای کھرمنگ محمد نذٰر شگری نے کہا کہ مدرسین دیگر اساتذہ کے ساتھ بھر پور تعاون اور نگرانی کریں یہ ان کی زمہ داریوں میں سے ایک ہیں جس کا خیال رکھنا ان کے اوپر فرض ہے آئندہ کے لئے لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال سے اساتذہ کے لئے مخصوص وردیاں ہوگا ترقی ، انعامات اور سزاو جزا کا تصور سکولوں کے نتائج پر منحصر ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button