تعلیم

ہزاروں طلبہ کے لیے صرف دو بسیں، ڈگری کالج مناور میں احتجاجی مظاہرہ

ehtijaj1گلگت(فہیم اختر) ڈگری کالج بوائز مناور گلگت کے طلباء مشتعل،سڑک پر نکل کر احتجاج کلاسوں کا بائیکاٹ کئی گھنٹے پرنسپل آفس کے باہر دھرنا، ہزاروں کی تعداد میں طلبہ کیلئے صرف 2بسیں ہیں جو نہ ہونے کے برابر ہیں گلگت شہر سے آنے والے طلبہ کالج پہنچتے پہنچتے اپنی تین کلاسیں ضائع کرچکے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے حصول علم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے طلبہ کے احتجاج کے دوران اساتذہ کلاس لینے کیلئے منتیں کرتے رہے لیکن طلبہ نے ان کی ایک نہ سنی اس دوران کالج مچھلی منڈی کی شکل میں تبدیل ہوگئی طلبہ کئی گھنٹوں تک پرنسپل آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حل کیلئے دھرنا دئے بیٹھے رہے ان کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج گلگت شہر میں اکلوتی کالج ہے جبکہ انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کے باعث طلبہ کو کالج پہنچانے کا کوئی بندوبست نہیں ہے 2بسیں ہیں جن میں اپنی من مانی کے مطابق طلبہ کو سوار کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریب طلبہ کا پڑھائی شدید متاثر ہے بار بار پرنسپل کے نوٹس میں لائے جانے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہے ہمیں مجبوراً اپنے حق کیلئے کلاسوں سے باہر نکل کر احتجاج کرنا پڑتا ہے کئی گھنٹوں کی دھرنے کے بعد پرنسپل نے مشتعل طلبہ سے مزاکرات کئے جس میں انہیں یقین دلایا کہ میں زاتی طور پر بھی طلبہ کے ٹرانسپورٹ کے بہتری کیلئے کوشاں ہیں جلد از جلد تمام مطالبات حل کراؤنگا اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے بات ہوچکی ہے پرنسپل کی یقین دہانی کے بعد مشتعل طلبہ نے اپنا احتجاج اگلے ہفتے کیلئے موخر کردیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

فہیم اختر

فہیم اختر پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور مقامی اخبارات میں صدائے گلگت کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ پامیر ٹائمز کے مستقل کالم نگار ہیں۔

متعلقہ

Back to top button