عوامی مسائل

میڈیکل اور انجینئرنگ نومینیشن میں گھپلے ہوے، اعلی سطح پر تحقیقات کی جائے، معراج یوسف، آل بلتستان موومنٹ

سکردو(پ ر) آل بلتستان موومنٹ بلتستان ریجن کے صدر معراج یوسف نے کہا ہے کہ حالیہ سال بڑے پیمانے پر میڈیکل اور انجینئرینگ کے نومینشن میں گھپلے ہوئے ہیں ، آخری مرحلے تک مختلف یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں کی اکثر سیٹس مخفی رکھی گئی جس کے باعث گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان ریجن کے ہونہار طلباء میڈیکل اور انجینئرینگ کی سیٹ سے محروم رہے ، ایسا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تاکہ اپنے من پسند لوگوں کا نوازا جا سکے حالیہ سال بہترین نتائج کے باعث میرٹ 82فی صد پر ختم ہوئی ، زائد نمبر لینے والے اکثر لائق طلباء میڈیکل اور انجینئرینگ کی سیٹوں سے محروم رہے ، مختلف یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں موجود کوٹے کی سیٹوں کو بھی چھپایا گیا اور اُن سیٹوں میں اپنے من پسند لوگوں کو لگایا گیا ہے ، اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہے ، اے بی ایم نومیشن کے مرحلے میں ہونے والے گھپلوں کے خلاف آواز اُٹھائے گی اور فوری طور پر حقائق سامنے لائے گی ، انہوں نے کہا کہ نومیشن شیٹ میں لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے کوٹے کا تذکرہ باکل بھی نہیں کیا گیا ، اگر فوری طور پر حقائق سامنے نہیں لائے گئی تو اے بی ایم تمام طلباء تنظیموں کے ساتھ ملکر بھر پور احتجاج کرے گی ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button