تعلیم

چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ نے ہنزہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لئے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں، میر غضنفر

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہنزہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لئے باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک ظہرانے کے دوران ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پہ گفتگو ہوئی ۔

گورنر گلگت بلتستان کی کوششوں سے سابق چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف نے ہنزہ میں کیڈٹ کالج کا اعلان کیا تھا ۔جس کا نام گورنر گلگت بلتستان نے راحیل شریف کیڈٹ کالج رکھا تھا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button