سیاست

استور محکمہ ہیلتھ بھرتیوں میں تمام حکومتی مشینری ملوث ہیں۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی استور

استور( رپورٹر) استور محکمہ ہیلتھ میں ہونے والی بھرتیوں میں صرف پارلیمانی سیکریٹری ملوث نہیں بلکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان،دونوں منتخب ممبران، سیکریٹری ہیلتھ ،ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت دیگر مسلم لیگی قیادت ملوث ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اجلاس میں پوری جی بی حکومت پر میرٹ کی پامالی کے خلاف بات ہوئی تھی، کسی فرد واحد کی نہیں۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی استور نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی استور کا کل ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں حالیہ بھرتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا۔ پ جن امیدورں کے ساتھ ذیادتی ہوئی ہےاکستان پیپلز پارٹی ان تمام ملازمین کے ساتھ ان کے حق کے لیے کھڑےہیں۔ پانچ اور چھ سالوں سے جو امیدوار اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ان کو دیوار سے لگاکے اپنے کارکنوں کو نوازہ گیا ۔ اس کرپشن کے بازار میں صوبائی حکومت کی پوری ٹیم کام کررہی ہے، کسی ایک ممبر یا کسی فرد واحد کا کام نہیں ہے۔ ہم فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور جسٹس رانا شمیم سےاس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان بھرتیوں کو منسوخ کرکے دوبارہ میرٹ کے مطابق ٹیسٹ انٹر یوز لیے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button