تعلیم

سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ صوبا ئی وزیر تعلیم

گلگت(پ ر) صوبا ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا پورا کر رہی ہے۔ نئے اساتذہ نوجوان اور جدید طریقہ تدریس سے واقف ہیں،جدیدطریقہ تدریس سے معیار تعلیم بلند ہوگا۔ اساتذہ نئی نسل کے لیے عملی نمونہ بنیں ۔اساتذہ اپنے آپ نئے چیلنجوں کے لیے تیار کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیارتعلیم بلند ہونے اور نظام میں بہتری آنا شروع ہوا ہے۔اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے اٹھا کر سرکاری سکولوں میں داخل کروارہے ہیں۔گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں طلباء کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔یہ ہمارے لیے خوش آئند بات ہے۔والدین ہماری حکومت اور محکمے کی کار کردگی سے مطمین ہو رہے ہیں۔معیاری تعلیم کی فرا ہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنا اساتذہ اور منتظمین کی ذمہ داری ہے۔اس سے جہاں اساتذہ کی نیک نامی ہوگی وہاں قوم کے نونہالوں کا مستقبل بھی روشن ہو جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button