تعلیم

ای ایس ٹی اساتذہ کئی سالوں سے سکیل سات اور نو پر کام کرنے پر مجبور

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہائی سکول چلاس میں EST اور TGT اساتذہ کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی طرف سے OT,DM اور PET کو پروموشن کے لئے کوٹہ دیکر SST کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے نوٹیفکیشن میں OT کے لئے گیارہ فیصد DM کے لئے دس فیصد PET کے لئے 9فیصد جبکہ سائنس ٹیچر کے لئے 20 فیصد کوٹہ EST اور TGT کے کوٹے سے کاٹ کر دیا ہے حالیہ نوٹیفکیشن پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا اور حکام بالا سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ اس نوٹیفکیشن پر نظرثانی کرکے EST اور TGT اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کرے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ OT DM اور PET اساتذہ کو ان کا کیڈر الگ ہونے کی بنیاد پر ایک سال کے اندر سکیل نمبر نو سے سکیل نمبر سولہ تک پہنچایا گیا ہے جبکہ EST اساتذہ پروفیشنل ڈگری کے باوجود کئی سالوں سے سکیل نمبر سات اور سکیل نمبر نو میں کام کرتے رہے ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سکیل نمبر سولہ کے بعد DM OT اور PET کے لئے NIS سے منظوری لیکر ان کے کیڈر میں ہی ان کو پروموٹ کیا جائے نہ کہ EST اور TGT کی پوسٹوں پر ان کو پروموٹ کیا جائے۔

اجلاس میں عزت اللہ ، محمد نعیم ، گل زمان ، ولی الرحمان ، ہدایت اللہ ، سعید الرحمن ، محمد صدیق ، رحمن اللہ ، فداواللہ ، عبداللہ خان ، ناصر محمود ، عبدالوقار ، عبادت اللہ ، عبدالخالق ، صداقت حسین ، شجاع الرحمان ، نوید گل ، احسان اللہ ، شفقت ، شیرجہان ، سراج الدین و دیگر شریک ہوئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button