صحت

الخدمت فاونڈیشن گلگت شہر میں 30بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال تعمیر کرے گا

گلگت( سٹاف رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے گلگت شہر میں زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ ہسپتال 30 بیڈ پر مشتمل ہوگا جس پر 4 کر وڑ 80لاکھ رو پے سے زائد لاگت آئے گی کنوداس گلگت میں تعمیر کئے جانے والے اس ہسپتال کی سنگ بنیاد سابق نگران صوبائی اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے رکھی۔ اس حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے الخدمت فانڈیشن کی جانب سے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کئے جانے والے فلاہی کاموں پر روشنی ڈالی اور شاندار الفاظ میں تعریف کی اور سراہا۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں زچہ و بجہ کے صحت کے حوالے سے شدید مسائل و مشلات در پیش ہیں بر وقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کئی خواتیں زچکی کے دوران فوت ہو چکی ہیں ایسے میں الخدمت کی جانب سے ہسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔ اور انتہائی نیک شگوں ہے ہسپتال کے قیام سے جہاں غریب عوام کو بر وقت اور سستے علاج کی سہولتیں میسر ہونگی وہاں زچگی کے دوران عورتوں کے شرح اموات پر بھی کسی حد تک قابو پانے میں مد د ملے گی۔

تقریب سے مشتاق احمد ایدوکیٹ، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان عبدلسمیح ،سلطان رئیس سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button