عوامی مسائل

جلد سوست تا کریم آباد اور جگلوٹ تا حسن آباد ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے تاکہ ہنزہ کے عوام کو بجلی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے، گورنر کی ہدایت

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے حسن آباد پاور ہاوس کا ہنگامی دورہ کیا ، اس دوران ایکسیئن واٹر اینڈ پاور شیر عباس نے گورنر گلگت بلتستان کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بریفنگ کے دوران ایکسئن واٹر اینڈ پاور ضلع ہنزہ نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ ہنزہ میں جلد از جلد لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے گا ۔تھرمل جنریٹر کو 4گھنٹے سے بڑھا کر 8گھنٹے چلایا جائے گا اور چائنا سے پہنچنے والا ہائڈرہ جنریٹر نصب کیا گیا ہے جس کو آج شام تک چلا یا جائے گا جس سے ہنزہ کے عوام کو بجلی مہیا کیا جائے گا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کیئے کہPPRAکے نیگوسی ایشن ٹینڈرنگ کا پرویژن نافذ کرکے فوری طور پر سوست تا کریم آباد اور گورو جگلوٹ تا حسن آباد ٹرانسمیشن لائن بچھایا جائے تاکہ ہنزہ کے عوام کو بجلی کی قلت کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بجلی کی کمی کے باعث سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہنزہ میں بجلی مہیا کرکے ہنزہ کے عوام کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے مشکلات کو بھی دور کریں۔ ایکسیئن پاور ہنزہ شیر عباس نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ ہنزہ میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیئے فوری اقدامات کریں جس پر گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا بھی کریہ ادا کیا اور ایکسئن پاور کی پیشہ وارانہ کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایکسئن پاور ہنزہ شیر عباس خود حسن آباد بجلی گھر میں جنریٹر کی مرمت اور نئے جنریٹر کو نصب کر رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل پر قابو پایا جاسکے ۔ اور حسن آباد پاور ہاوس میں کام کرنے والے ٹیکنیکل سٹاف کی انتھک کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button