اہم ترین

لالک جان گلگت بلتستان کا مایہ ناز فرزند، ہر پاکستانی کو شہید پر فخر ہے، بریگیڈئیر طاہر راشد کا برسی کے موقعے پر تقریب سے خطاب

یاسین (معراج علی عباسی ) معرکہ کارگل کے ہیرو حوالدار شہید نشان حیدر لالک جان کا 18یوم شہادت شاندار انداز میں منایا گیا ۔اس حوالے سے شہید کے مزار پر سلامی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔کمانڈر ڈیوآرٹلری ایف سی این اے بریگیڈیرطاہرراشد نے پاک آرمی کے چاق وچوبنددستے کے ہمراہ شہید کو سلامی دی اور شہید کے مزار پر پھلوں کی چادر چڑھایا ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیرطاہر راشد نے کہا آج کا دن ہماری تایخ کا ایک اہم دن ہے ۔آج ہم سب حوالدار شہید لالک جان کو ان کی عظیم قربانی کی یاد میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے ہے ۔لالک جان ارض شمال گلگت بلتستان کا ایک مایا ناز فرزندتھا جو کہ آج ہمارئے لیے ہمت و شجاعت کی ایک عظیم مثال بن چکا ہے ۔ہرپاکستانی کو لالک جان پر فخر ہے ۔لالک جان کی شہادت ملکی تاریخ کا ایک سنہرہ حصہ بن چکا ہے ۔ہم لالک جان کے بے مثال قربانی پر ان کے خاندان اورگلگت بلتستان عوام کو سلام پیش کرتے ہے ۔معرکہ کارگل کے موقع پر لالک جان شہید نے دشمن کی واضح عددی برتری کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ۔پاک آرمی جہاں اپنے شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرکے ان کی خدمات خراج تحسین پیش کررے ہیں وہاں شہیداء کے ورثااور بزگوں ،ماوں ،بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے جگرگوشوں نے وقت آنے پر اپنی اچھی تربیت کا قرض ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں تمام عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فوج ایک ادارئے کی صورت میں اپنے محسن شہداء کے احسانات اور شہداء کے ائل و عیال کی ہرممکن مد د کرئے گی ۔اور میں سلام پیش کرتا ہوں اس دھرتی کے سپوتوں کو جو آج بھی ملک کے دفاع کے لیے لالک جان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دفاع وطن کے لیے برسرپیکر ہے ۔

لالک جان کے مزار پر منعقدہ تقریب میں پاک آرمی کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے علاوہ ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب پاک آرمی کے ریٹائررڈ فوجی سب ڈویژنل انتظامیہ کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں عوام نے اپنے محسن شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوگئے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button