کھیل

17 اگست سے سکردو میں تین روزہ سرفرنگاہ صحرا کار ریلی کا آغاز ہوگا

سکردو( )سکردو میں پہلی مرتبہ سب سے بڑا ایونٹ سرفرنگاہ صحرا کار ریلی ۲۰۱۷ کا انعقاد ہوگا۔ تین روزہ صحرائی کار ریلی ،۲۰۱۷ مورخہ ۱۷ اگست کو شروع ہوگی ۔ تین روزہ رنگا رنگ تقریبات میں سکردو اور شگر میں پولو ٹورنامنٹ، دریائے سندھ میں کشتی رانی اور علاقے کی قدیم ثقافت کو اجاگرکرنے کے لیے آرٹس اور کرافٹس کا بھی انعقاد کیا جائے جس میں علاقے کے روایتی کھانے تیار کیے جائینگے ۔ اس کے علاوہ علاقے کے مقامی فنکار علاقے کی ثقافت پر مبنی پروگرام کا انعقاد کریں گے ۔ تقسیم انعامات اور پر وگرام کی اختتامی تقریب ۲۰ اگست کو ہوگی ۔

اس سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے کمشنر بلتستان عاصم ایوب کی صدارت میں ایک اجلا س منعقد ہوا ۔ اجلاس میں قائم مقام ڈی آئی جی پولیس، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز ،مختلف محکمہ جات کے ڈائریکڑز اور آفیسران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں کمشنر بلتستان نے سرفرنگاہ صحرائی کار ریلی ،۲۰۱۷ کے تمام اہم انتظامات کے لیے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عدیل حیدر کی سربراہی میں ارگنائزینگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں استقبالیہ کمیٹی اور دیگر ایونٹس کے حوالے سے کمٹییاں تشکیل دی گئی ۔ اس موقع پر اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے کہا کہ علاقے میں اس میگا ایونٹ کے انتعقاد کے لیے صوبائی ایپکس کیمٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فور س کمانڈر گلگت بلتستان اور چیف سیکریڑی گلگت بلتستان کی طرف سے کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں علاقے میں میگا ایونٹ کا نعقاد کیا جارہا ہے ۔

چیف سکریڑی گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں ایپکس کمیٹی کے فیصلہ جات کی روشنی میں واضع ہدایت دی ہے کہ علاقے کی سماجی اور سیاحتی ترقی کے لیے اس اہم ایونٹ کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرفرنگاہ صحرائی کار ریلی میں ملک بھر کے۱۰۰ سے زیادہ گاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔ اور ان گاڑیوں کے ہمراہ ڈرئیوروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقے کی قدیم ثقافت کو اجا گر کرنے کے لیے علاقے کی قدیم کشتی رانی (زخ) کا دریا ئے سندھ میں خوبصورت مقابلہ ہوگا ۔ جس میں علاقے کے کشتی راں اپنی کشتیوں میں شاندار مظاہرہ پیش کرینگے۔ اس کے علاوہ سکردو اور شگر میں علاقے کا روایتی کھیل پولو ٹورنامنٹ بھی ہوگا اور نمائش میں علاقے کے روایتی کھانے بھی پیش کیے جائینگے ۔ اس سلسلے میں اجلاس میں ایونٹ کو شاندار طریقے سے منانے کے لیے تجاویز دیں۔ اجلاس میں تین روزہ تقریبات کے لیے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں جلد مزید اجلاسو ں کا بھی انقعاد کیا جائے گا ۔ توقع ہے کہ ان ایونٹس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے اعلی حکام کی آمد بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرفرنگاہ صحرائی کار ریلی کے انعقاد سے علاقے کی سیاحتی ، سماجی اور معاشی ترقی میں بے حد فائدہ ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button