تعلیم

سکسہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگیا

گانچھے( محمد علی عالم) گرلزہائیر سکینڈری سکول سکسہ چھوربٹ میں باقاعدہ کلاسسز کا آغاز کر دیا گیاپارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم شیرین اختر نے فتہ کاٹ کا گرلز ہائیر سکینڈری سکول سکسہ کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم شیرین اختر اور رکن کونسل سلطان علی خان نے کہ علاوقہ چھوربٹ میں ہائیر سکینڈری سکول کی نہ ہونے سے ہمارے لڑکیاں میڑک کے بعد تعلیم کو غیر کہنے پر مجبور تھے لڑکیوں میں تعلیمی شعور بہت زیادہ ہے تاہم سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعلیم کو جاری میں دشواری کا سامنا تھا ہمارے لڑکیوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ان کو مواقع فراہم کی جائے تو یہ مردوں سے بھی آگے ہیں لڑکیوں کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم نے محکمہ تعلیم سے گزارش کیا کہ سکسہ گرلز ہائی سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقہ چھوربٹ میں لڑکیوں کو تعلیم کو جاری رکھنے میں جو مشکلات درپیش ہیں وہ حل ہو سکے اس پر محکمہ تعلیم خصوصاً ڈائر یکٹر بلتستان ریجن بابر خان نے اس کی منظوری دی انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے اپنے ہاتھوں سے اس پودے کو لگایا ہے ہم ایجوکیشن میں سیاست نہیں کرتے ہیں ایک لڑکی کی تعلیم یافتہ ہونے سے اسکی پوری خاندان تعلیم یافتہ ہو جاتی ہے اس لئے خواتین کی تعلیم پر توجہ دینا بہت ضروری ہے اس تعلیمی ادارے کو مضبوبط کرانے کے لئے ہم پوری تعاون کریں گے بجٹ خصوصی بجٹ رکھیں گے ہمیں فخر ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں صوبائی حکومت علاقے میں کوالٹی ایجوکیشن اور تعلیم کی فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چھوربٹ کے دیگر علاقوں سے لڑکیوں کو میڑک کے بعد کالج لانے کے لئے خصوصی بس سروس شروع کر دی جائے گی اس کے لئے خصوصی فنڈز جاری کریں گے ہماری حکومت موجودہ دور کے مطابق سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے زریعے تعلیم کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن بابر خان نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سہولت کی فراہمی ہمارا کام ہے طلبہ محنت کریں گرلز ہائیرسکینڈری کی افتتاح پر اہلیان چھوربٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ طالبات اور والدین کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کا کردار نہایت اہم ہے اس ہائیرسکینڈری کو کامیاب کرانے کے لئے والدین ، علاقے کے سیاسی نمائندے ساتھ دیں اس ادارے کی تمام مسائل کو حل کریں گے اضافی اساتذہ تعینات کریں گے اس کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم شیرین اختر ، سلطان علی خان ، اے ڈی آئی بوا حسن ، ہیڈماسٹر ہائی سکول سکسہ ، پرنسپل ہائیرسکینڈری سکول سکسہ اور تین والدین پر مشتمل تعلیمی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس ادارے کی نگرانی کرے گی اور ادارے کی مسائل کے حل اور بہتری کے لئے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اس کے لئے کسی قسم کی سستی نہیں کریں گے گانچھے میں سکولوں میں کارکردگی قابل فخر ہے تقریب کے اختتام پر سکسہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حسن علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکسہ میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول کی منظوری دینے پر صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کا شکر گزار ہے یہ ہمارا دیرانہ مطالبہ تھا جس کو رکن کونسل سلطان علیخان اور پارلیمانی سیکرٹری شرین اختر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن بابر خان نے پورا کیا تقریب سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول سکسہ کے پرنسپل اسد علی نے بھی خطاب کیا اور ادارے کو بہترین انداز میں چلانے کا عظم اظہار کیا اور کہا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button