تعلیم

یاسین سے تعلق رکھنے والے 12 امیدواروں نے ایف پی ایس سی کے تحت منعقدہ امتحان میں کامیابی حاصل کرلی

یاسین (معراج علی عباسی ) فیڈرل پبلک کمیشن آف پاکستان کے تحت محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان میں گریڈ18کے پرنسپل آفیسرزکی 30 خالی پوسٹوں پر ہونے والے مقابلے کے امتحان میں تحصیل یاسین سے تعلق رکھنے والے 12 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیسٹ پاس کرنے والوں میں منظور حسین ، صابرحسین ، غیاث علی ، منظور حسین ،ظفراقبال ، اشرف علی ، اضغرعلی ،یوسف حیدر، سجاد علی ،شاہ فراز ،اقبال حسین اور راشد احمد شامل ہیں۔

یاسین کے عوامی حلقوں کے جانب سے تحصیل یاسین سے تعلق رکھنے والے ان ہونہار سپوتوں کو مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یاسین کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلاموقع ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے مقابلے کے امتحان میں ایک ہی تحصیل سے ایک ساتھ بارہ امیدواروں نے گریڈ18کا ٹیسٹ کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور یہ ایک نیا ریکارڈہے۔ تحصیل یاسین سے ایک ساتھ بارہ امیدوارں کا اعلیٰ پوزیشنز کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button