خبریں
کھرمنگ: گوہری میدان سادات کو ہرگز ہتھیانے نہیں دیا جائے گا
کھرمنگ (سرور حسین سکندر) گوہری میدان سادات کو ہرگز ہتھیانے نہیں دیا جائے گا، کچھ لوگ ہماریمرضی پوچھے بغیر ہیڈ کوار ٹر بنانے پر بضدہیں۔ اگر عوامی ملیکیتی زمین کو جبری خالصہ سرکارقرار دیکر ہیڈ کوارٹر بنانے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔
نوجوانان گوہری سید حسنین جلالی، سید مصطفی سید علی رضا، سید مرتضیٰ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہہمیں ان صاحبان ممبر پر افسوس ہوتا ہے جنہوں نےمفادات کی خاطر آنکھیں بند کر رکھی ہے اور حق کہنے پر ان کے زبانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور سادات دشمن چند مفاد پرست ٹولوں کے ساتھ ملکر ظالم حکمران کے کارندوں کو سادات گوہری کی ملیکیتی رقبے کو تشدد کے ساتھ ہتھیانے کے لئے چند نا عاقبت اندیش لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ خاص کر مفاد پرست ملا جن کو اپنے معاشرے میں بال برابر بھی حیثیت نہیں ہے وہ علاقے کا نمائندہ بن کر اخباری بیانات دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آغا راحت الحسینی کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے حق کی آواز کو بلند کیا اور گوہری تھنگ کی حقائق بیان کرتے ہوئے جمعے کے خطبے میں کہا تھا کہ گوہری میدان سے منسوب زمین سادات گوہری کی ملیکیتی رقبہ ہے خالصہ سرکار نہیں ہے۔
نوجوانان گوہری نے مزید کہا کہ ہم سادات گوہری اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنے تمام تر سیاسی و اخلاقی جد وجہد کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ظلم کے خلاف آہنی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔