صحتچترال

چترال : ریشن نالے سے براہ راست پانی پینے سے گردوں کی بیماری عام ہوگئی جبکہ کینسر سے متاثر افراد کی تعدا د میں خطرناک حدتک اضافہ

چترال (بشیر حسین آزاد) ریشن نالے سے براہ راست پانی پینے سے علاقے میں گردوں کی بیماری عام ہوگئی جبکہ کینسر سے متاثر افراد کی تعدا د میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا جوکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دس سے ذیادہ ہے۔ ریشن میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی عوامی کمیونٹی کے صدر نور عالم بابک نے چترال پریس کلب میں میڈیا کو بتایاکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی واٹر سپلائی اسکیم کے ساتھ واٹر ٹینک نہ ہونے کی وجہ سے ریشن کی ڈیڑھ ہزار گھرانے پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں اور انہیں انتہائی گدلا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے جس میں ریت اورمٹی کے ذرات کا تناسب بہت ذیادہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود محکمہ ابنوشی نے واٹر ٹینک تعمیر کرکے پانی کی فلٹریشن اور صفائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ ریشن بجلی گھر کی پاؤر چینل کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ کلومیٹر ٹنل کا ملبہ ریشن گول کے پانی میں شامل ہوگیا ہے اور پتھر کے ذرات پائپ لائن کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد گردوں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پچاس فیصد سے ذیادہ افراد گردوں کے عارضے میں مبتلاہوگئے ہیں اورکینسر کے مریضوں کی تعداد میں بھی برابر اضافہ ہوتا جارہا ہے جن میں اکثریت کا نظام انہظام گدلے پانی کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button