تعلیم

محکمہ تعمیرات عامہ دیامر نے انٹر گرلز کالج چلاس کو محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے حوالے کردیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ تعمیرات عامہ دیامر نے انٹر گرلز کالج چلاس کو محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے حوالے کردیا۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر شفاء علی نے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر ہدایت خان سے باقاعدہ طور پر چارچ لے لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر شفاء علی نے کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان دیامر میں خواتین کی تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ انٹر گرلز کالج میں فروری سے باقاعدہ کلاسز شروع کی جائینگی۔ اس کے بعد گریجویشن کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوہر آباد داریل اور تانگیر سمیت چلاس شہر میں گرلز سکول تعمیر کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کی طرح بیٹیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم انٹر گرلز کالج کی تمام ضروریات پوری کرے گی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر ہدایت خان نے کہا کہ چار کروڑ کی خطیر رقم سے کالج کی عمارت مکمل کی گئی ہے اور کالج کے دیگر ضرورت کے مطابق محکمہ کام کرے گا انہوں نے کہا کہ انٹر گرلز کالج کی عمارت جدید انداز میں تعمیر کی گئی ہے اور بچیوں کے تمام ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button