خبریں

ڈپٹی کمشنر نگر کی زیرصدارت بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس

نگر(پ۔ر) سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کے زیر صدارت بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فراغ دینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع نگر علماء کرام کے ساتھ ساتھ دیگر ہیڈزآف ڈیپارٹمنٹس نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے بین المسالک اور بین االمذاہب ہم آہنگی وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیا اورانکا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے علماء کرام کا کلیدی کردار ہوسکتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع نگر ایک پر امن علاقہ ہے اور اس اکا پرامن ہونا ہی ہمارا اصل شناخت ہے ہم نے اپنی اس شناخت کو نہ صرفبرورار رکھنا ہے بلکہ اس مو ہم نے مذید تقویت دیکر ہم نے نگر کو پورے گلگت بلتستان بلکہ ملک پاکستان کیلئے ایک رول ماڈل اور مثالی علاقہ بنانا ہے۔

اجلاس میں شامل مختلف علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر نگر کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ اپنا اثر سوخ کو استعمال کرتے ہوئے پورے علاقے کے کونے کونے میں امن و آتشی کا پیغام پہنچائیں گے۔

علماء کرام کا مزید کہنا تھاکہ ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان ہنزہ میں آمد کے موقع پر نگر کے عوام کی طرف سے جس حد تک تعاون کی ہے وہ ایک چھوٹی مثال ہے اور اگر اسی طرح انتظامیہ کا تعاون ساتھ رہا تو کوئی مشکل نہیں کہ نگر کو پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل نہ بنا یا جاسکے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نگر نے علمائے کرام اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور مہینے میں ایک بار علمائے کرام کو بلاکر میٹنگ کرنے کا عندیہ دیا تاکہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقی اور امن و آمان کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button