متفرق

پارٹی ورکرز قائد حافظ حفیظ الرحمن کی تمام پالیسیوں کی بھرپور انداز میں تائید کرتے ہیں۔ صدر ایم وائی او ن دیامر

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر ایم وائی او ن دیامر محمد ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ دیامر کے موقع پر پارٹی ورکروں نے جن تحفظات کا اظہار کیا تھا اس کو موقع پر حل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی پارٹی ورکروں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ورکرز قائد مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی تمام پالیسیوں کی بھرپور انداز میں تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس چلاس میں وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ عبدالوحید کا پارٹی کو خدمات کو مد نظر رکتھے ہوئے فوری طور پر مشیر لیں اور یہ ان کا حق بھی ہے انہوں نے کہا کہ ورکروں کی وجہ سے پارٹیاں زندہ رہتی ہیں اور ورکرز کو عزت و احترام دینا قائدین کا فرض بنتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button