تعلیم

چلاس بوائز ہائی سکول تکیہ سائنس ٹیچرز سے محروم

چلاس(بیوروچیف) بوائز ہائی سکول تکیہ سائنس ٹیچرز سے خالی،نہم اور دہم کے اسی سے زائد طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔سکول میں زیر تعلیم سائنس کلاسز کے طلبا ء کا کہنا ہے کہ ان کے سکول میں بیالوجی اور فزکس کے اساتذہ ہی نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے دونوں مضامین نہیں پڑھائے جا سکے ہیں۔امتحانات سر پر آچکے ہیں اور ہمیں مذکورہ مضامین کے بارے میں علم ہی نہیں ہے۔سائنس ٹیچرز نہ ہونے سے ان کا قیمتی سال ضائع ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سائنس ٹیچرز تعینات کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button