تعلیم

اولڈینگ کھرمنگ میں آرمی پبلک اسکول قائم کیا جائے، سماجی رہنما

کھرمنگ(نمائندہ خصوصی) کھرمنگ  محاذ ایریا کے عوام تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے باعث سکردو اور دیگر شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیے.علاقے میں جدید اور عصری تقاضعوں کے مطابق تعلیمی درسگاہ موجود نہیں ہیں.محاذ ایریا آف اولڈینگ کے عوام  نےکئی مرتبہ حکومت و افواج پاکستان سے آرمی پبلک اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا ہیے لیکن اس حوالے سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہیں .یہ بات سماجی رہنما و صحافی و صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا ہیے کہ محاذایریا آف اولڈینگ میں جدید معاشرے سے ہم اہنگ تعلیمی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام سکردو اور اپنے اپنے علاقے میں بچوں کی تعلیمی سہولیات کے لئیے چولہے جلانے پر مجبور ہیے.جو کہ غریب والدین پر دوہری بوجھ پڑتا ہیے.ان کا کہنا ہیے کہ شہیدوں کے سرزمین اولڈینگ ایریا میں حکومت و فوج آرمی پبلک اسکول کا قیام عمل میں لا کر شہیدوں کے ساتھ اظہار وفاداری کریں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button