ضلع نگر میںقراقرم یونیورسٹی کیمپس قائم نہ کرنا قوم کے معماروں کے ساتھ زیادتی ہے، یعقوب شیرالیاٹ و دیگر کا اجلاس سے خطاب
نگر(پ ر) نگر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آئ یو یونٹ کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد جس میں سابقہ صدور، یعقوب شیر الیاٹ، علی عباس، عارف نگری سمیت عہداروں و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع نگر میں تعلیمی امور پر گفتگو ہوئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس ڈوگر، اعظم نگری، نے کہا کہ نگر کے طلبہ علمی میدان میں کسی سے کم نہیں ہر شعبے میں نگر کے طلبہ و طالبات نے نہ صرف علاقے کا نام روشن کیا ہے بلکہ گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے میں صحفہ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نگر میں تعلیمی شعور دیگر اضلاع کے نسبت زیادہ ہے لیکن یونیورسٹی کیمپس نہ دینا علاقے میں زیور تعلیم سے اراستہ ہونے والے ملک کے معماروں سے زیادتی ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع نگر میں پراؤیٹ و گورنمنٹ تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے، اجلاس میں نگر سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ان تمام تعلیمی مسائل پر قابو پانے کے لئے بڑے لیول پر تعلیمی کانفرنس انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا کانفرنس میں ملک و بیرون ممالک میں مقیم نگر کے تھنک ٹینک کو مدعو کیا جائے گا اور نگر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا جائے گا تاکہ علاقے میں معیار تعلیم بہتر ہو سکے۔