سیاست
راجہ جلال اور فتح اللہ گروپ عائشہ گلالئی گروپ کی طرح تحریک انصاف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، گلاب شاہ آصف
گلگت(پ ر) راجہ جلال اور فتح اللہ گروپ عائشہ گلالئی گروپ کی طرح تحریک انصاف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جو در اصل پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے پسِ پردہ کام کررہے ہیں اِن خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے لئے چئیر مین عمران خان کی طرف سے رُکنیت سازی کے لئے منتخب کوآرڈینٹر گلاب شاہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔اُنہوں نے کہاہے کہ عمران خان ملکی تاریخ میں کرپشن،بد عُنوانی اور چور بازاری کے خلاف اُمید کی کرن بن کر اُبھرے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں احتساب اور انصاف کا عملی سلسلہ چل نکلا ہے ۔تحریک انصاف میں کرپٹ اور بد عنوان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں لیکن کچھ لوگ پارٹی کے اندر گھس کر پارٹی کا نام لیکر پارٹی اور چئیر مین عمران خان کو بد نام کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عمران خان کی کرپشن بدعُنوانی اور لاقانونیت کے خلاف پالیسی سے متاثر ہوکر جوق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور رکنیت سازی میں توقعات سے بڑھ کر نتیجہ مل رہاہے۔پی پی پی اور نواز لیگ باری باری قوم اور ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور ملکی دولت کو بیرون ملک منتقل کرکے ملک کو معاشی طور پر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اب عوام چوروں لُٹیروں اور بار بار آزمائے ہوؤں کو مسترد کرکے ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔گلگت بلتستان میں کمپئین شپ کا سلسلہ جاری اب تک 5ہزار سے زائد افراد نے ممبر شپ کرائیں ہیں اور تقریباً 2لاکھ کے قر یب پیسے بھی جمع ہو چکے ہیں بہت جلد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران کے وژن کے مطا بق تمام ممبر شپ حاصل کرنے والے کارکنان کو کمپو ٹرائزڈ کارڈ فراہم کیا جا ئے گا ۔