اسلام آباد(پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے چینی کمپنی زونگو جنگ گاونگ کے چیئر مین اور اعلی حکام کی بورڑ آف انوسمنٹ گلگت بلتستان کے وائس چیر مین راجہ نظیم الامین کی سربراہی میں ملاقات۔ ملاقات میں چائنیزکمپنی کے سربراہ نے گلگت بلتستان میں سیاحت ،ثقافت اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ثقافت اور سیاحت سے مالا مال خطہ ہے اور اس خطے میں موجود معدنی ذخائر بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان شعبوں پر سرمایہ کاری کی جائے تا کہ یہ شعبے ترقی کر سکیں۔
وفد میں شا مل محکمہ تعلیم چین کے ایک اعلی حکام نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بتایا کہ گزشتہ برس پاکستان بھر سے سکالر شپس پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین آنے والے طلبا و طالبات میں سے بیس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور یہ بیس طلبا و طالبات باقی اسی طلبا وطالبات سے زیادہ ذہین اور محنتی ہیں اور ان کی کارکردگی بھی باقیوں سے بہت بہتر ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ اگلے برس گلگت بلتستان کے زیادہ سے زیادہ طلبا وطالبات کو سکالر شبس دی جا سکے۔
اس موقعہ پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے چینی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی کمپنی سے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیدا کرنے کے لئے بھر پور تعاون کرین گے اور ہمارے متعلقہ ادارے آپ کی رہنمائی کے لئے موجود ہیں،