چلاس شہر میں کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چلاس شہر میں موٹرسائیکل چوری کے بعد کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ کچھ عرصے کے دوران دو کاریں چوری ہو گئیں ۔ عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ شاہراہ قراقرم پر واقع چیک پوسٹوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق چلاس شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے بعد اب کار چوری کی وارداتیں شروع ہو گئی ہیں۔ گذشتہ کچھ مہینوں میں دو کاریں چوری ہو گئی ہیں جو چلاس شہر سے رات کے اوقات میں براستہ شاہراہ قراقرم گلگت لے گئے ہیں۔ کار چوری ہونے والے مالکان کے مطابق گلگت شہر میں سیف سٹی کے کیمروں میں یہی کاریں واضح طور پر دکھائی دیتی ہیں ۔چلاس شہر سے گلگت تک شاہراہ قراقرم پر واقع چیک پوسٹس پر تعینات اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ رات کے اوقات میں گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کریں تاکہ کوئی چوری کی روک تھام ممکن ہو سکے گا ۔۔۔