خبریں
وزیر اعلی نے اسیر رہنما بابا جان کو میڈیکل بورڑکی تشخیص اور تجاویز کی روشنی میں بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسیر رہنما بابا جان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کے حکام کو ہدایات جاری کر دیں کہ بابا جان کے علاج کے لئے بھر پور سہولیات فراہم کیں جائیں۔ اس حوالے سے میڈیکل بورڑ تشکیل پا چکا ہے۔ اس بورڑ کی تشخیص اور تجاویز کی روشنی میں بہتر سے بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر دی جائیں۔
بابا جان کی صحت اتنی تشویشناک نہیں کہ جتنی تشویش پھیلائی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے بابا جان کی صحت کے حوالے سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔