ہنزہ ( اجلال حسین: سروے رپورٹ) ہنزہ ششپر گلیشیر کی پھیلاو میں کمی، رفتار گزشتہ 48گھنٹوں میں تقریبا4میٹررہا۔
میڈیا سروے کے مطابق ششپر گلیشیر کی پھیلاو کی رفتار میں پہلے سےنسبتاً کمی ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل گلیشیر کا پھیلاو تقریباً24گھنٹے میں 6سے7میٹر روزانہ تھا تاہم گزشتہ 48گھنٹو ں میں گلیشیر کی پھیلاو کا رفتار کم ہوکر4سے 5میٹر دیکھنے میں آیا۔
ششپر گلیشیر گزشتہ تین ماہ میں انتہائی تیزی سے آگے پھیلا اور دو میگاواٹ بجلی منصوبے کا ابتدائی چینل اور سلکنگ ٹینک تک پہنچ گئی ہیں۔ علی آباد تا حید ر آباد واٹر چینل کے سربند بھی گلیشیر کے زد میں آچکا ہیں۔
ششپر گلیشیر اس وقت 6سو فٹ سے زائد اونچا جب کہ 3کلومیٹر لمبا پھیل چکی ہے، جس کی وجہ سے موچو بر سے آنے والی پانی مکمل بند ہے۔ جس کی وجہ سے جھیل میں پانی کی سطع میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چونکہ نالے کا زیادہ تر پانی موچو بر نالے سے آتے ہوئے ششپر نالے کے ساتھ مل کر حسن آباد نالے سے دریائے ہنزہ میں جا گرتاتھا ۔
سروے کے مطابق حسن آباد کے دونوں نالوں سے گلشیرز کے پگھلنے کا عمل مارچ کے آخر سے شروع ہو تا ہیں اور نالے میں پانی کا بہاو بھی زیادہ ہو جاتا ہیں۔
انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے ششپر گلیشیر کی پھیلاو یا اس سے بننے والی جھیل کی ممکنہ خطرے سے نمنٹے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کی جاری ہیں۔