خبریں

ہلال احمر کی حسن آباد ہنزہ میں ابتدائی طبی امداد کی تربیتی ورکشاپ

ہنزہ( پ ر) چیئرمین ہلال احمرگلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور صوبائی سکریٹری نورالعین کی ہدایت پر ہلال احمرپاکستان کے ضلعی برانچ نگرکے زیراہتمام حسن آباد ہنزہ کے عوام کے لئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ابتدائی طبی امداد سے متعلق خصوصی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں مقامی مردوخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران ہلال احمرگلگت بلتستان کے ماہرین نے فرسٹ ایڈکے مختلف اقسام اور طورطریقوں سے متعلق شرکاء کو خاص تربیت فراہم کی اور ان موضوعات کے حوالے سے عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمرگلگت بلتستان کے فرسٹ ایڈ کوارڈینیٹر ارمان شاہ نے کہا کہ ہلال احمراپنے مشن کے تحت دکھی انسانیت کی مدد کی خاطرسب سے پہلے حسن آباد کے عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہوا جوکہ شسپرگلیشرکی غیرمعمولی حرکت کے باعث خوف کا شکار ہیں۔

ورکشاپ میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد حسین اورڈنیش ریڈکراس کے نمائندے راجہ محمدداؤد خان نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر ہلال احمر اور ڈنیش ریڈکراس کی جانب سے مقامی کمیونٹی کو کسی بھی حادثے کے دوران انسانی جانیں بچانے کی غرض سے فرسٹ ایڈ کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔

اس موقع پر حسن آباد کے عوام کی جانب سے نورالدین اور جان عالم نے اس تربیتی ورکشاپ کے انعقادپر ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین ،صوبائی سکریٹری اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button