گلگت۔ کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کے زیر صدارت ھونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ دنیا کے آٹھویں عجوبہ شاہراہ قراقرم پہ 27 جون سے شروع ھونے والے سائیکل ریس ٹور ڈی خنجراب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ دنیا بھر میں گلگت بلتستان کے اندر پائے جانے والے سیاحتی مقامات کی بھرپور تشہیر کے ساتھ ساتھ شائقین سائیکل ریس کو پوری دنیا میں منفرد روٹ کے بارے پتہ چل سکے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی ارادہ کیا گیا کہ سائیکل ریس کے دوران بہترین انتظامات کئے جا سکیں۔ اجلاس میں آنے والے دنوں کے دوران ٹور ڈی خنجراب سے متصل دیگر معاملات پہ بھی روشنی ڈالی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹور ڈی خنجراب رپورٹ کو 17 جون کو کمشنر گلگت کے دفتر میں ایک پر وقار تقریب میں پیش کی جائے گئی اور اس بارے بنے دستاویزی فلم کا باقاعدہ افتتاح بدست چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا اسی روز کیا جائے گا۔ یہ دستاویزی فلم ڈویژنل انتظامیہ کی اپنی مدد آپ کے تحت کی جانے والی ایک بہترین کاوش ھے جسے اس دن باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Close
-
گلگت میں سرکاری کالجزکے پرنسپلز کی پہلی کانفرنسدسمبر 21, 2018