تعلیم
خدیجہ بتول شگری کا اعزاز، چین کی یونیورسٹی سے مائیکروبائیولوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی
شگر(عابدشگری) شگر سے تعلق رکھنے والی قوم کی قابل فخربیٹی خدیجہ بتول شگری نے چائنہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔
انہوں نے چین کے فوجین ایگریکلچر اینڈ فورییسٹی یونیورسٹی سے مائیکروبیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔وہ سکالرشپ پر چائنہ میں زیر تعلیم تھی۔
ان کا تعلق شگر کے علاقے تسر سے ہے اور اسلام آباد میں مقیم ہے۔ خدیجہ بتول کے والد ماڈل سکول اسلام آبادمیں بحیثیت مدرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔