گلگت (پ ر) گلگت میں میونسپل فورس نے کارروائی کر کےبھیکاریوں کےغیر مقامی ٹھیکیدار شمریز سمیت 4 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے حکم پر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز انچارج میونسپل فورس میرجملہ خان نے میونسپل فورس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھکاریوں کے ٹھیکیدار شمریز سمت 4 بھکاریوں کو گرفتارکر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے عدالت میں پیش کر دیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے عدالت میں کاروائی کے بعد باری جرمانے عائد کر کے 2 دنوں کے اندر گلگت چھوڑ کے جانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی متعدد بھکاریوں کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کی عدالت نے 14 دنوں کے لیئے جیل بھجوا دیا تھا۔ جو کہ سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ سزا پانے والے بھکاریوں کو ڈپٹی کمشنروڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کے احکامات پر علاقہ بدر کیا جائے گا۔