گلگت(پ ر ) پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال اور واٸی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر محبوب الحق کے صوباٸی حکومت کے نماٸندوں کے ساتھ مذاکرات۔ صوباٸی حکومت نے تمام مطالبات تین دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کراٸی جس کے بعد ہڑتال کی کال ایک ہفتے کے لیے مٶخر کر دی گٸی۔
صوبائی حکومت کی طرف سے صوباٸی وزیر قانون اورنگزیب صاحب ،سیکریٹری ہیلتھ اور سروسس نے یقین دہانی کراٸی کہ صوبائی حکومت ان کے مطالبات کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور جلد ان کے سارے مطالبات کی منظوری دی جاٸیگی۔ مذاکرات میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ،،ڈیپٹی سیکریٹری ہیلتھ،ڈاٸیریکٹر ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ اور دیگر عہدہ دار بھی موجود تھے۔
ڈاکٹوں کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوباٸی وزیر قانون نے وزیراعلی گلگت بلتستان کی طرف سے مساٸل حل کرنے کی یقین دہانی کراٸی ہے۔ آج سے دی جانے والی ہڑتال کی کال مٶخر ہے اور کل سے گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز صوبائی حکومت کی یقین دہانی اور عوام کے وسیع تر مفاد میں معمول کے مطابق کھلی رہینگی۔