خبریں

ضلع ہنزہ کے تمام پولیس دفاتر اور چوکیوں کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

ہنزہ (بیورہ رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہنزہ کے ایس پی آفس، تمام پولیس اسٹیشن، محکمہ پولیس کے تمام دفاتراور تمام پولیس چوکیوں میں تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد۔ کوئی بھی محمکہ پولیس کا اہلکار پولیس وردی میں سگریٹ نوشی اور تمباکو نوشی نہیں کرے گااور تمباکونوشی کے متعلق قوانین پر عمل درآ مد کے لیے محکمہ پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔ ایس پی ضلع ہنزہ طاہرہ یعصوب الدین

تفصیلات کے حکومت گلگت بلتستان اور فلاحی ادارہ سیڈو گلگت بلتستان کے مشترکہ مہم تمباکو نوشی سے ہنزہ مہم کے سلسلے میں ایس پی ضلع ہنزہ طاہرہ یعصوب الدین اور سیڈو ضلع ہنزہ کے کواڈینیٹراسلم شاہ کے درمیان ہنزہ کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے اور نئی نسل کو تمباکو نوشی کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری فلاحی تنظیم سیڈو کے تمباکو سے پاک ہنزہ مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ایس پی آفس علی آباد میں ہوا، اس موقع پر طاہرہ یعصوب الدین ایس پی ضلع ہنزہ نے کہا کہ نئی نسل کو نشے کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے محکمہ پولیس ہر وقت اپنا مثبت کردار ادا کرے گا اور نئی نسل خاص کر اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے حوالے موجود قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے محکمہ پولیس بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ایس پی آفس، تمام پولیس تھانے،تمام پولیس چوکیوں میں سگریٹ اور تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے کے لیے احکامات جاری کردئیے اور ساتھ ساتھ تمام پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی اور یونیفارم میں سگریٹ اور تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے کے احکامات جاری کردئیے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ پولیس ہنزہ تمام منشیات کے روک تھام اور قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے اس کام کے لیے ہنزہ کے عوام کی محکمہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ضلع ہنزہ میں سیڈو کے سموک فری ہنزہ کے تحت پہلے ہی کئی سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں اور عوام کی سطح پراس مہم کو پزیرائی مل رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button