اہم ترین

ہنزہ:‌ سول ہسپتال کریم آباد اور گلمت میں آئسولیشن وارڈز قائم، سیاحوں‌کی آمد پر مکمل پابندی

ہنزہ (اجلال حسین) ضلع ہنزہ کے ڈپٹی کمشنرفیاض احمد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کور ونا وائریس کی وجہ سے برپا ہونیوالی وبا کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے سب ڈویثرن ہنزہ میں کریم آباد سول ہسپتال جبکہ سب ویثرن گوجال میں گلمت ہسپتال اسپیشل میں حفظ ماتقدم کے طور پر آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا کوئی مریض اس وقت ہنزہ میں موجود نہیں ہے۔ ایران سے لوٹنے والے ایک زائر کا تعلق ہنزہ سے ہے، تاہم وہ اس وقت ضلع نگر میں قائم ایک قرنطینہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود افراد کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ 14 دنوں کے بعد صحت مند افراد کو گھر بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت پروگرام کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ایک دوسرے سے ملاقات نہ کرنے، منہ اور ناک کو ڈھانپنے، اورصابن اور پانی سے دن میں بار بار ہاتھ دھونے، جیسی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہ احتیاطی تدابیر سے متعلق ہدایات ایک پمفلٹ کی شکل میں ضلع بھر میں گھروں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کے اندورنی اور خارجی راستوں پر محکمہ پولیس اورمحکمہ صحت کے عملے دن رات چیکنگ کر رہے ہیں۔ ہنزہ میں سیاحوں کی آمد پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بزنس ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں سمیت عوام الناس سے مطالبہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر مسلسل عمل کیا جائے تاکہ ہنزہ میں کورونا وائرس کو مکمل روکا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button