آغا خان ہیلتھ سروس نےبایئس بستروں پر مشتمل قر نطینہ سنٹر گلگت بلتستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا
گلگت (پریس ریلیز) آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذیلی ادارہ آغا خان ہیلتھ سروس نے پولی ٹیکنکل کالج چھلمس داس میں قائم قرنطینہ سنٹر کو مطلوبہ سہولیات سے آرستہ کر کےمحکمہ صحت گلگت بلتستان کے حوالے کر دیا۔ اس مرکز میں کورونا وائرس سے متاثرہ بائیس مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی اورقرنطینہ سنٹر کے لئے آغاخان ہیلتھ سروس پچاس فیصد میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات مہیا کرے گی جبکہ اس سنٹر میں مریضوں کے لئے ہینڈ سینیٹائزر، ادویات او ر PPEs بھی فرہم کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں آغاخان ہیلتھ سروس کے ریجنل منیجر ڈاکٹر صفت ولی اور گلگت بلتستان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کےڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال رسول کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ سیکریٹری ہیلتھ راجہ رشید علی، ایڈیشنل سیکریٹری اعظم خان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ رشید علی نے گلگت بلتستان گورنمنٹ کی طرف سے اے کے ڈی این کا شکر یہ ادا کیا۔