اہم ترین

چلاس:‌چھاپے کی کاروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، چھ پولیس اہلکار شہید، پانچ زخمی ہوگئے

چلاس (شہاب الدین غوری) رات تقریباً اڑھائی بجے سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیرریزم ڈپارٹمنٹ) گلگت کی چھاپہ مار ٹیم نے چلاس شہر کے  رونئی محلے میں کاروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے سے کم از کم پانچ پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی بھی ہوے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو شہریوں کے ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔

تفصیل کے مطابق چھاپہ رونئی محلے میں اظہار اللہ نامی شخص کے گھر پر مارا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص اشتہاری مجرم ہے۔  یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گلگت سے آنے والی ٹیم نے دیامر پولیس کو کاروائی کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایس آئی پی سہراب، کانسٹیبل جنید علی، کانسٹیبل شکیل، کانسٹیبل اشتیاق احمد اور کانسٹیبل غلام مرتضی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے سویلین شہریوں میں اظہار اللہ (سکنہ نیاٹ) اور بشارت اللہ (سکنہ جگلوٹ، گلگت) شامل ہیں۔

پانچ اہلکار زخمی بھی ہوے ہیں، جن میں انسپیکٹر نبی جان، کانسٹیبل شکر، کانسٹیبل ہدایت کریم، کانسٹیبل شان اور کانسٹیبل محمد علی شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button