اہم ترینتعلیم

قراقرم یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، آغا خان ایجوکیشن سروسز کا اعزاز

گلگت(  خصوصی رپورٹ) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی امتحانی بورڈ گلگت بلتستان نےآج میٹرک کے سالانہ امتحانات  کے نتائج کا اعلان کیا ۔ آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان کے ڈائمنڈ جوبلی سکولوں کی طالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کر کے آغا خان ایجوکیشن سروس کی شاندارروایت کو بر قرار رکھا ۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخۂ 30 جولائی، 2020 کو قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج  کا اعلان کیا ۔ حالیہ  نتائج کے مطابق آغاخان ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول محمد آباد  ، گلگت کی طالبہ نازیہ جہاں  ولد  محمد عظیم ضلع غذر گاؤں گلوغ موڑی نے  1100  میں سے 975 نمبر لیکر  بورڈ میں  پہلی جبکہ انیلہ عیسیٰ  ولد محمد عظیم  ضلع غذر یاسین  ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول سونی کوٹ گلگت نے 1100 میں سے 970 نمبر حاصل کرکے پورے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔  یاد رہے کہ  ( کوؤڈ – 19 ) کی وجہ سے  پورے  ملک میں 2020 کے امتحانا ت کے نتائج   کو جماعت نہم کے سالانہ نتائج کی بنیاد پر تین فیصد کے فارمولے  پر ترتیب دینے کی  حکومتی پالیسی اپنائی  گئی تھی۔

نازیہ (پہلی پوزیشن)
انیلہ عیسی (دوسری پوزیشن)

اس موقعے پر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کی صدارت گلگت بلتستان کی نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ  جناب میر افضل صاحب نے کی جبکہ خاص مہمانوں میں نگران وزیر تعلیم  جانب عبد الجہاں صاحب ، آغا خان ایجوکیشن سروس  گلگت بلتستان و چترال کے جنرل منیجر بریگئیڈیر ( ریٹائرڈ ) خوش محمد خان صاحب ، ایڈیشنل سکریٹری ایجو کیشن  نجیب اللہ صاحب ، ڈائریکٹر جنرل سکولز جناب مجید خان صاحب  کے علاوہ  یونیورسٹی ہذا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا ؤ اللہ شاہ صاحب، رجسٹرار عبد الحمید لون ، یونیورسٹی  کے پروفیسرز،  سرکاری اور نجی سکولوں کے  ہیڈزاور اساتذہ کےعلاوہ  طلبا ٔو طالبات اور  والدین کی کثیر تعداد  نے  تقریب میں شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ یونیورسٹی ہذا کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر عطاؤ اللہ شاہ صاحب نے مہانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ  امتیازی نمبروں سے  میٹرک کے امتحانات پاس کرنے والے طلبأ و طالبات کو اُن کی آنتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اوربورڈ  کے امتحان میں شامل  کل 9329 طلبہ میں پہلی اور دوسری پوزشن حاصل کرنے پر آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان کی لیڈر شپ ، ڈائمنڈ جوبلی سکولوں کے اساتذہ کی تعلیم و تربیت اور  اُن سکولوں کے طلبہ کی سخت محنت کی تعریف کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشہور ماہر تعلیم اور نگران وزیر تعلیم  گلگت بلتستان جناب عبد الجہاں صاحب نے کہا کہ آغا خان ایجوکیشن سروس  کے سکولوں کی طالبات کے امتیازی نمبروں کے حصول کے پیچھے اس ادارے کے دانشمند اور اعلیٰ پائے کے علم دوست و علم شناس پیشہ وروں کی راہنمائی اور اُن کی علمی دور اندیشی جیسے عوامل کار فرما ہیں ۔ انہوں نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کرنے والے تمام طلبہ کو خراج تحسین پیش کی اور اساتذہ کی کاوشوں کی دل سے  تعریف کی ۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے صدارتی خطبے میں میٹرک کےسالانہ امتحانات میں شاندار کامبیابی پر آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کو  گلگت بلتستان جیسےعلاقے کے لیے  علم کی روشنی کا مینار قرار دیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button