تعلیم
حمزی غنڈ کھرمنگ میںآرمی پبلک سکول کا افتتاح
حمزی غنڈ،کھرمنگ(پ ر) فورس کمانڈرگلگت بلتستان،میجر جنرل احسان محمود خان نے آرمی پبلک سکول حمزی غنڈ ضلع کھرمنگ کا افتتاح کیا ۔یہ سکول حمزی غنڈ کے غیور عوام اور طلباء کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔طلباء کو تعلیم کے حصول کے لئے دور دراز اسکولوں میں جانا پڑتا تھا۔پاک فوج نے عوامی مطالبے کے پیش نظر یہاں ایک معیاری سکول تعمیر کرواکے مقامی طلباء اور عمائدین کی امنگوں کوعملی جامہ پہنایا ہے۔
سکول کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ پاک فوج تعلیم کے حصول کے لئے ضلع کھرمنگ اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے عوام کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے۔ آخر میں مقامی عمائدین نے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیااور اس امر کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی عوام ہر طور پر پاک فوج کے ساتھ ہیں۔