اسیران ہنزہ کی رہائی کے وعدے کی پاسداری کے منتظر ہیں، رہائی کمیٹی
ہنزہ (اجلال حسین) اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ایگزیکٹو کمیٹی نمبرداران ہنزہ کی طرف سے سانحہ علی آباد کے بے گناہ اسیران کی رہائی کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ نمبرداران آنے والے وقتوں میں اسیران رہائی کمیٹی کی اطلاع پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
رہائی کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ 12 اگست 2020 کو نگران و زیر صحت امام یاریبگ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور صدر اسماعیلی کونسل کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہو اتھا جس میں اسیران رہائی کمیٹی کو یقین دلایا گیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر بے گناہ اسیروں کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوششں کی جائیگی۔ اسی وعدے کی بنیاد پر ہم نے دھرنے کو موخر کر دیا تھا۔
اسیران رہائی کمٹی مذکورہ ذمہ داران کے وعدے کی پاسداری کے منتظر ہیں، اور ان معتبر اشخاص اور اداروں سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے ہر قسم کے سولات اٹھ رہے ہیں.
انہوں نے مستقبل کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقوں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ اسیران ہنزہ کے ساتھ ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف رہائی کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہونگے۔