اہم ترین

غذر گریجویٹس ایسوسی ایشن نے ملازمتوں میں میرٹ یقینی بنانے کے لئے 10 مطالبات پیش کردئیے

غذر(پریس ریلیز) غذر گریجویٹ ایسوسی ایشن نے گاہکوچ میں ایک اہم اجلاس کے بعد متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت قرارداد کے تمام نکات پر من و عن عمل درآمد کرائے بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر کے گریجویٹس سخت احتجاج کریں گے۔قراداد کے نکات درجہ ذیل ہیں۔

ہمارے مطالبات:-

1.سروس ریگولیشن ایکٹ 2020 میں اسمبلی سے باہر شق شامل کرنے کی شفاف تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کیا جائے اور اس میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

2.میرٹ کی پاسداری کرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ماتحت ٹیسٹ انٹرویو کے مطالبے کی فوری تعمیل کی جائے۔

3.عارضی ملازمین کی جانچ پڑتال کیا جائے۔ ان افراد کو مستقل نہ کیا جائے جو صرف کاغذی حد تک موجود ہے، بل کے پاس ہونے سے ایک سال پہلے اور اس کے بعد عارضی طور پر بھرتی ہونے والے کسی بھی فرد کو مستقل نہ کیا جائے۔

4. چور دروازے سے بھرتی ہونے والوں کو نہ تو مستقل کیا جائے اور نہ ہی ان کا کنٹریکٹ کا دورانیہ بڑھایا جائے، بلکہ فوری انہیں نوکری سے فارغ کیا جائے۔باقی ملازمین سے الگ کر کے ان کی فہرستیں پبلک کی جائیں۔

5.میرٹ کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کیا جائے۔ سارے عمل میں ایک بے رحم اور غیر جانبدار احتساب کیا جائے جس کے نتیجے میں چور دروازے سے بھرتی ہونے والوں کو باقیوں سے الگ کیا جائے۔

6. گلگت بلتستان کے عوام میں جتنے بھی بے روزگار افراد ہیں،بلخصوص گریجویٹس، اس سب کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

7.تعلیمی اداروں میں کسی کو بھی ٹیسٹ کے بغیر نہ لیا جائے۔ سیپ سکولز کے استاتذہ کو گونڈن ہیڈ شیک دے کر فارغ کیا جائے یا ٹیسٹ میں بٹھا کر ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو لیا جائے۔

8.پروجیکٹ، کنٹیجنٹ سمیت دیگر عارضی ملازمتیں دینے کا عمل ختم کیا جائے کسی محکمہ میں ملازمین کی ضرورت ہے تو مستقل بنیادوں پر لیا جائے۔

9.شفاف بھرتیاں کےلیے کیرئیر ٹسٹسنگ سروس سے فورا تمام آسامیاں واپس لے کر کسی مستند ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیاں کیا جائے۔

10.بے روزگار کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت تمام بے روزگاروں کے روزگار کو فوری یقینی بنانے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button