گولی لگنے سے ساتویں جماعت کی طالبہ جان بحق، حادثاتی موت، خودکشی یا پھر کوئی اور وجہ؟
اشکومن(کریم رانجھا) گا ٶں چنار سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ کی مبینہ خودکشی۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے نعش قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا۔نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ٕ کے حوالے پولیس مصروف تفتیش۔واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا۔گاٶں چنار سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ مسمات ف نے گزشتہ شب گیارہ بجے گھر میں موجود بارہ بور راٸفل سے مبینہ طورپر فاٸر کردی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگٸ ۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر مضروبہ کو سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردیا جہاں سے بعد ازاں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق ہوگٸ۔واقعے کےبارے میں متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ورثا ٕ کے مطابق واقعہ اتفاقی طور پر پیش آیا جبکہ واقعاتی شہادت سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔