اہم ترین

خودکشی اور حادثے کے دو مختلف واقعات میں‌دو خواتین جان بحق

اشکومن(کریم رانجھا) دو مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق ،بالاٸ اشکومن میں خاتون اشکومن پاور ہاٶس کی ٹینکی میں گرکر جاں بحق،چٹورکھنڈ میں پانچ بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ذراٸع کے مطابق آج(اتوار)کو دو مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق ہوگٸیں۔بالاٸ اشکومن سے تعلق رکھنے والی خاتون مسمات خوش نما زوجہ نور علی صبح کے وقت بکری کو لے کر اپنی زمین پر گٸ تھی۔واپسی میں دیر ہونے پر اہلخانہ نے تلاش شروع کردی اس دوران اشکومن پاور ہاٶس سے متصل خاتون کا چادر پڑاہو ملا جس پر پاور ہاٶس کو جانے والی کوہل میں تلاش شروع کردیا گیا۔اسی اثنا ٕ میں چینل میں لگے جالی میں سے خاتون کی نعش برآمد ہوٸ۔اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے نعش کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوۓ دھرنا دے دیا مظاہرین محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔یاد رہے اشکومن واٹر چینل میں بہہ کر اب تک سات افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مظاہرین سے مذاکرات کےلۓ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن غضنفر علی اشکومن پہنچ گۓ ہیں۔

دوسرے واقعے میں چٹورکھنڈ سے تعلق رکھنے والی پانچ بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر مویشی خانے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ متوفیہ مبینہ طور پر ڈپریشن کی مریضہ تھی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے نعش قبضے میں لے کر بغرض پوسٹمارٹم سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button